كاروبار
پاکستان:سندھ میں 8 گھنٹے بعد ایک بار پھر قدرتی گیس اسٹیشنز ہوئے بند
سی این جی اسٹیشنز 51 گھنٹوں کی بندش کے بعد کھولے گئے تھے لیکن 8 گھنٹے بعد بروز بدھ 15 جنوری کی صبح 6 بجے پھر بند کر دیے گئے ہیں۔
کراچی سميت سندھ بھر ميں سی اين جی اسٹيشنز 8 گھنٹے بعد دوبارہ بند کر ديے گئے ہیں۔
سماء نيوز کے مطابق سی این جی اسٹیشنز 51 گھنٹوں کی بندش کے بعد کھولے گئے تھے لیکن 8 گھنٹے بعد بروز بدھ 15 جنوری کی صبح 6 بجے پھر بند کر دیے گئے ہیں۔
فلنگ اسٹيشنز پر گاڑيوں کی لمبی قطاريں لگی رہيں اور سخت سردی ميں شہری رات بھر جاگ کر گاڑيوں ميں سی اين جی بھرواتے رہے۔
ایس ایس جی سی سربراہان کے مطابق گیس پریشر میں کمی کے باعث سی اين جی اسٹيشنز بند کیے گئے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ گیس بحران پرقابو پانے کےلیے ہنگامی صورت حال کی بنیاد پر اقدامات کیے جائیں۔