روسی صدر کی عظیم مسلمان سپہ سالار صلاح الدین ایوبی کے مزار پر خصوصی حاضری
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے اچانک دورہ شام کے دوران مسلمانوں کی تاریخ کے عظیم ترین سپہ سالار صلاح الدین ایوبی کے مزار پر حاضری دی ہے۔
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے اچانک دورہ شام کے دوران مسلمانوں کی تاریخ کے عظیم ترین سپہ سالار صلاح الدین ایوبی کے مزار پر حاضری دی ہے۔
روسی صدر پوتن نے شام کے صدر بشار الاسد کے ہمراہ دمشق کے پرانے علاقے کا بھی دورہ کیا ہے اور وہاں آٹھویں صدی کے اموی دور کی مسجد اور قدیم گرجا گھر کی بھی زیارت کی ہے۔
خبروں میں مزید بتایا گیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن 2 روز پہلے ہنگامی دورے پر شام پہنچے تھے جہاں انہوں نے دارالحکومت دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایران-امریکہ کشیدگی کے علاوہ دونوں رہنماﺅں نے ادلب کے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق منصوبے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔