امریکہ کا جنرل سلیمانی کے قتل کے ساتھ ساتھ ایک اور خفیہ آپریشن کرنے کا انکشاف
امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اور خفیہ آپریشن شروع کیا تھا۔ اردو پوائنٹ کے مطابق امریکہ نے یمن میں ایک سینئر ایرانی اہلکار کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اور خفیہ آپریشن شروع کیا تھا۔ اردو پوائنٹ کے مطابق امریکہ نے یمن میں ایک سینئر ایرانی اہلکار کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے سے پہلے جنرل قاسم سلیمانی نے اپنا پرائیوٹ جہاز استعمال نہیں کیا تھا، ان کو اطلاع دی گئی تھی کہ وہ عام مسافروں کے ساتھ سفر کریں گے اور جہاز میں دو اور افراد نے بھی ان کے ساتھ سفر کیا تھا۔
صحافی کے اندازے کے مطابق وہ غالباً سی آئی اے کے اہلکار تھے اور انھوں نے جنرل سلیمانی کی مخبری کی تھی۔ ان کی مخبری کرنے والے افراد دمشق اور بغداد میں بھی موجود تھے جن میں سے چند کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔
aXA6IDMuMTM4LjEwNS4zMSA= ejasoft island