ٹرمپ کی طرف سے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ کو سالگرہ کی مبارکبادی
شمالی کوریا کی قومی سلامتی کے مشیر چنگ یونگ نے گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں صدر ٹرمپ نے انہیں کم جونگ کی سالگرہ کے سلسلہ میں مبارکبادی کا پیغام بھی دیا۔
شمالی کوریا کی قومی سلامتی کے مشیر چنگ یونگ نے گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں صدر ٹرمپ نے انہیں کم جونگ کی سالگرہ کے سلسلہ میں مبارکبادی کا پیغام بھی دیا۔
چنگ یونگ نے کہا کہ جس روز صدر ٹرمپ سے ان کی ملاقات ہوئی اسی دن کم جونگ کی تاریخ پیدائش تھی اور صدر ٹرمپ کو کِم کی سالگرہ یاد تھی بس انہوں نے موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے انہیں مبارکبادی کا پیغام پہنچانے کو کہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے کم جونگ کی تاریخ پیدائش خفیہ رکھی گئی ہے اور کبھی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی تاہم کم جونگ کی سالگرہ کا دن 8 جنوری مانا جاتا ہے جب کہ امریکی حکومت کی فہرست میں کم جونگ کی پیدائش کا سال 1984 ہے اور اس اعتبار سے وہ آج 36 برس کے ہو گئے ہیں۔
aXA6IDE4LjExNy4xNDIuMTI4IA== ejasoft island