امریکہ - ایران کشیدگی کے بعد روس کی بھی جارحانہ کوشش
جمعرات کے روز روسی نیوی کا جہاز بحیرہ عرب میں جارحانہ انداز میں امریکی بحری جہاز کے بہت قریب پہنچ گیا تھا، امریکی بحری جہاز کی طرف سے وارننگ بھی جاری کی گئی تھی جسکو نظر انداز کر دیا گیا تھا، جس سے دونوں میں تکرار کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا، تاہم دونوں
جمعرات کے روز روسی نیوی کا جہاز بحیرہ عرب میں جارحانہ انداز میں امریکی بحری جہاز کے بہت قریب پہنچ گیا تھا، امریکی بحری جہاز کی طرف سے وارننگ بھی جاری کی گئی تھی جسکو نظر انداز کر دیا گیا تھا، جس سے دونوں میں تکرار کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا، تاہم دونوں میں کسی قسم کی جھڑپ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع کا ایرانی آرمی چیف اور ترک انٹیلی جنس سے رابطہ ہوا تھا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی اور ایرانی عہدیداروں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ پیر کے روز ہوا ہے اور دونوں عہدیداروں نے قاسم سلیمانی کی موت کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی ہے اور اسکے علاوہ شام میں امن کے قیام اور خطے میں کشیدگی کو روکنے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ3LjczLjM1IA== ejasoft island