امریکہ كى طرف سے سری لنکن آرمی چیف پر پابندی عائد
امریکہ نے سری لنکا میں 2009 کی خانہ جنگی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 'قابل اعتماد' ثبوتوں کی بنیاد پر سری لنکا کے آرمی چیف کے واشنگٹن میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکہ نے سری لنکا میں 2009 کی خانہ جنگی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 'قابل اعتماد' ثبوتوں کی بنیاد پر سری لنکا کے آرمی چیف کے واشنگٹن میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل شیوندر سلوا اور ان کا قریبی خاندان کے افراد بھی امریکہ کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس لیفٹیننٹ جنرل شیوندر سلوا کی تقرری پر بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی۔
مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا 'شیوندر سلوا کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کے قابل اعتبار ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں نے دستاویزی ثبوت پیش کیے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ہم سری لنکا کی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کو فروغ دینے، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار افراد کو سزا دینے، سیکیورٹی کے شعبے میں اصلاحات اور انصاف اور مفاہمت کو آگے بڑھانے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کرے'۔