ٹی -20 عالمی کپ: سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پوری کی جیت کی ہیٹ ٹرک
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی -20 عالمی کپ میں جمعرات کے روز کھیلےگئے مقابلے میں نیوزی لینڈکو شکست دے کر ٹورنا منٹ کی اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی ہے۔
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی -20 عالمی کپ میں جمعرات کے روز کھیلےگئے مقابلے میں نیوزی لینڈکو شکست دے کر ٹورنا منٹ کی اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی ہے۔
نیوز 18 کے مطابق ہرمن پریت کور کی قیادت میں ٹیم انڈیا یہ میچ 4 رن سے جیت کر موجودہ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ٹاس ہارنےکے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے شفالی ورما کے 34 گیند پربنائے 46 رن کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنوں کا اسکور بنایا ہے۔
اس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹ گنوا کر 129 رن ہی بناسکی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 17 رن سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں اس نے بنگلہ دیش کو 18 رن سے شکست دی تھی۔ اب ٹیم کا سامنا آئندہ لیگ میچ میں 29 فروری کو سری لنکا سے ہوگا۔