پاکستان کے وزیر اعلیٰ پنجاب: عوام کے تعاون سے کورونا پر قابو پائیں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پائیں گے، ماضی کے حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پائیں گے، ماضی کے حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی، موجودہ کٹھن حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے، قوم کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے اور اپوزیشن محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو زبانی جمع خرچ کے بجائے میدان میں آنا چاہیے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی بلکہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کورونا پر کنٹرول کے لئے اٹھائے گئے تحریک انصاف حکومت کے اقدامات پر عوام کو پورا اعتماد ہے، ہم ہر اقدام عوام کے تحفظ کے لئے اٹھا رہے ہیں۔
aXA6IDMuMTMzLjE2MC4xNTYg
ejasoft island