سوسائٹی
پاکستان: کورونا سے 23 ہلاکتیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 1800 سے تجاوز
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1848 ہوگئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1848 ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 5 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں ایک اور گلگت بلتستان میں اب تک 2 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
پاکستان میں آج بروز منگل اب تک کورونا وائرس کے مزید 85 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 61، گلگت بلتستان میں 14 اور بلوچستان میں 10 کیسز سامنے آئے ہیں.
aXA6IDE4LjE5MS4yMzkuMTIzIA== ejasoft island