کانسپٹ کلیئرنس کمیٹی کا ایشیائی ترقیاتی بینک کے پیش کردہ مالیاتی منصوبے پر غور

آج اسلام آباد میں کونسپٹ کلیئرنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں کورونا وائرس ہنگامی امدادی سروسز میں تعاون کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پیش کیے گئے مالیاتی منصوبے پر غور کیا گیا۔
آج اسلام آباد میں کونسپٹ کلیئرنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں کورونا وائرس ہنگامی امدادی سروسز میں تعاون کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پیش کیے گئے مالیاتی منصوبے پر غور کیا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اجلاس کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کا ''کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں ہنگامی امداد'' کے نام سے ساڑھے تیس کروڑ ڈالر مالیت کا امدادی پیکیج پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔اجلاس کی صدارت پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان نے کی جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اکسوہنگ ینگ کی قیادت میں بینک کے وفد نے بھی شرکت کی۔
مالی منصوبے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک غریب اور نادار افراد کے سماجی تحفظ کے لئے بیس کروڑ ڈالر اور عوامی صحت کی ہنگامی تیاری کے لئے دس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔