امریکہ میں ڈاکٹری کی پڑھائی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون
ہندوستان میں خواتین کی صورت حال پہلے کے مقابلے میں بہت اچھی ہے. ہندوستان کی پہلی خاتون 19 ویں صدی میں ڈاکٹر بنیں جنہوں نے بیرون ملک تعلیم حاصل کی۔ اس عظیم عورت کا نام آنندی بائی جوشی ہے۔
ہندوستان میں خواتین کی صورت حال پہلے کے مقابلے میں بہت اچھی ہے. ہندوستان کی پہلی خاتون 19 ویں صدی میں ڈاکٹر بنیں جنہوں نے بیرون ملک تعلیم حاصل کی۔ اس عظیم عورت کا نام آنندی بائی جوشی ہے۔
امر اجالا نیوز پیپر کے مطابق، آنندی بائی جوشی 31 مارچ 1865 کو پونے شہر میں پیدا ہوئیں تھیں۔ نو سال کی چھوٹی سی عمر میں ، ان کی شادی ان سے تقریبا 20 سال بڑے گوپال راؤ سے ہوئی تھی۔ آنندی جوشی بائی 14 سال کی کم عمری میں ماں بنیں ،مگر پیدا ہونے والا بچہ پیدائش کے صرف دس دن بعد انتقال کر گیا۔ اس واقعہ سے آنندی جوشی کو اس قدر شدید صدمہ پہنچا کہ انہوں نے بے وقت موت کو روکنے کے لئے ڈاکٹر بننے کا فیصلہ لیا۔
وہ اپنے خواب کو پورا کرنے کے بعد 1886 میں ہندوستان واپس آ گئیں۔ آنندى جوشی اپنی ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے لئے پنسلوینیا گئیں تھیں۔ جب آنندی میڈیکل ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہندوستان واپس آئیں تو ان کی صحت خراب ہونے لگی۔ یہاں تک کہ بائیس سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا۔
1986 میں ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آنندى کولہاپور ریاست کے البرٹ ایڈورڈ ہسپتال میں عورت وارڈ کے انچارج مقرر کی گئیں. تاہم، اگلے ہی سال 26 فروری 1887 کو تپ دق کے باعث دنیا سے چل بسیں۔