انٹرٹینمنٹ
2020 کا پہلا چاند گرہن 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب کو متوقع
رواں سال یعنی 2020 کا پہلاجزوی چاند گرہن 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب ہو گا۔
رواں سال یعنی 2020 کا پہلاجزوی چاند گرہن 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب ہو گا۔
پاکستان کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ پلینیٹری ایسٹرو فزکس (اسپا) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔
ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ چاند گرہن رات 10 بج کر7 منٹ پر شروع ہو گا جب کہ چاند کو مکمل گرہن 12 بج کر 7 منٹ پر لگےگا۔
جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ چاند گرہن رات 2 بج کر 12منٹ پر ختم ہو جائے گا جب کہ 10 اور 11 جنوری کی شب جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjIxNS44MyA= ejasoft island