'مشن امپوسیبل' کے ہیرو کا نیا مشن، اب خلا میں فلم بنائیں گے

ٹام کروز اپنی اگلی ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم زمین کے محور سے 250 میل اوپر خلا میں بنائیں گے جس کی ناسا کے سربراہ نے بھی تصدیق کی ہے۔
ٹام کروز اپنی اگلی ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم زمین کے محور سے 250 میل اوپر خلا میں بنائیں گے جس کی ناسا کے سربراہ نے بھی تصدیق کی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برائیڈن سٹائن نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ خلائی اسٹیشن میں فلم بنانے کے لئے ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے پر ناسا بہت خوش ہے۔ ہمیں ناسا کے منصوبوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے انجینئرز اور سائنسدانوں کی نئی نسل کو متاثر کرنے کی خاطر معروف شخصیات کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا صارفین 'مشن امپوسیبل' کے اسٹار کے اس نئے مشن کو پورا ہوتے دیکھنے کے لئے ابھی سے بے تاب نظر آرہے ہیں۔
کچھ صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ ناسا کو نئی نسل کو متاثر کرنے کے لئے کسی فلمی ہیرو کے بجائے سائنس کی دنیا سے جڑے اصل لوگوں کی خدمات لینی چاہئیں۔
جہاں صارفین اپنے پسندیدہ اداکار کے اس 'ایڈونچر' کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہ رہے ہیں وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں ابھی سے یہ فکر ستانے لگی ہے کہ یہ فلم دیکھنے کے لئے انہیں ٹکٹ خریدنا پڑے گا یا نہیں۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island