سخت لاک ڈائون اور کرفیو کے دوران ہزاروں پاکستانی سعودی عرب میں پھنس گئے
سچ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے ہزاروں لوگ کورونا وائرس کی وباء آنے کی وجہ سے پھنس کر رہ گئے ہیں، کیونکہ سعودی عرب میں انتہائی سخت لاک ڈائون کے علاوہ کرفیو کا نفاذ شاہی حکومت کر رہی ہے۔
پی آئی اے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کےلئے دو سے تین ہفتے کے اندر خصوصی پروازیں شروع کرے گی، لیکن ان پروازوں کا اعلان پاکستان اور سعودی عرب کی فضائی کمپنیاں اپنی اپنی حکومتوں کی ہدایت پر کریں گی۔
سچ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے ہزاروں لوگ کورونا وائرس کی وباء آنے کی وجہ سے پھنس کر رہ گئے ہیں، کیونکہ سعودی عرب میں انتہائی سخت لاک ڈائون کے علاوہ کرفیو کا نفاذ شاہی حکومت کر رہی ہے۔
سینکڑوں پاکستانیوں نے ریاض میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے رجوع کیا ہے۔ اپنے تحریری سوالات سفارتخانے بھیجے ہیں۔
ریاض میں موجود پاکستانی سفیر اور سفارتکاروں نے وزارت خارجہ اسلام آباد اور وزارت داخلہ اسلام آباد اور ایوی ایشن ڈویژن پاکستان کے ساتھ ان پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت کی ہے۔
aXA6IDMuMTQ3Ljg5Ljg1IA==
ejasoft island