امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے علاج سے متعلق اپنی تجویز پر لیا یوٹرن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے علاج سے متعلق اپنی تجویز پیش کی تھی لیکن اس تجویز پر ڈاکٹر حضرات نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا تھا جس کے بعد امریکی صدر نے اپنی تجویز پر یوٹرن لے لیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے علاج سے متعلق اپنی تجویز پیش کی تھی لیکن اس تجویز پر ڈاکٹر حضرات نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا تھا جس کے بعد امریکی صدر نے اپنی تجویز پر یوٹرن لے لیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر نے وائرس کے علاج کے لئے جسم میں الٹرا وائلٹ شعاعیں اور جراثیم کش محلول داخل کرنے کی احمقانہ تجویز پیش کی تھی۔
ٹرمپ کی اس تجویز کے بعد جہاں ماہرین نے ان پر سخت تنقید کی تھیں وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آج امریکی صدر جب وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے لئے آئے تو اپنے بیان سے منحرف ہوگئے اور اپنے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے میں نے ایسا طنزیہ کہا تھا۔
بریفنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خلاف معمول صحافیوں کے سوالات سے پہلے ہی کانفرنس روم چھوڑکر چلے گئے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ کی تجویز پر ماہرین نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ بالکل غلط اور غیر ذمہ دار ہیں، اگر آپ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں تو وائرس آپ کے خلیوں کے اندر ہے اور اسے مارنے کے لئے اگر کسی جراثیم کش دوا کا استعمال کیا جائے گا تو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ آپ خود بھی مر جائیں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کینیا میں ایک مذہبی پیشوا نے اپنی پیروکاروں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول پی لیا تھا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ مارچ ہی میں ایران میں کورونا وائرس سے بچنےکے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے ممنوعہ کیمیکل میتھانول پی لیا تھا جس کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک ہزار کے قریب کی حالت خراب ہوگئی تھی اور اسی طرح ہندوستان میں ہندو پیشواؤں اور بعض سیاسی لیڈران نے کورونا سے بچنے کے لئے گائے کے پیشاب پینے کی مہم چلائی تھی پیشاب پینے کے بعد بعض حضرات کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔
aXA6IDMuMjEuMTU4LjE0OCA= ejasoft island