ٹرمپ: امریکہ پاکستان کو وینٹی لیٹرز فراہم کرے گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی وبا کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ان کی دنیا کے متعدد رہنماؤں سے گفتگو ہوئی جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے اور میں نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے میری بات چیت ہوئی ہے اور وہ کچھ وینٹی لیٹرز حاصل کرنا چاہتے ہیں؛ لہذا ہم انہیں کچھ وینٹی لیٹرز دینے جارہے ہیں۔
دوران گفتگو امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کی جتنے رہنماؤں سے بات ہوئی انہوں نے مجھ سے ایک بات کی کہ آپ وینٹی لیٹرز کا مسئلہ حل کریں کیوں کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔
aXA6IDMuMTM3LjE3NS4xMTMg ejasoft island