سوسائٹی
ترکی میں زلزلے کی وجہ سے 18 افراد ہلاک اور دیگر 500 سے زائد زخمی
ترکی کے مشرقی حصوں میں آنے والے طاقتور زلزلے سے 18 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
ترکی کے مشرقی حصوں میں آنے والے طاقتور زلزلے سے 18 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
عالمى میڈیا کے مطابق 6 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق ڈیزاسٹر اینڈ میجنمنٹ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز الیزگ کا علاقہ تھا جس کی زیرزمین گہرائی 6 اعشاریہ 7 کلومیٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے شام، جارجیا اور ارمینیا میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
امدادی ٹیموں نے شدید سرد موسم کے باوجود امدادی کام شروع کر دیا ہے جب کہ ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے لیے فوج بھی موجود ہے۔