برطانیہ: 40 ارب پاؤنڈ کے نوٹ اب لیں گے کھاد کی شکل
برطانیہ میں 20 پاؤنڈ کا نوٹ عنقریب کھاد کی صورت اختیار کر جائے گا۔ بینک آف انگلینڈ 40 ارب پاؤنڈ مالیت کے کاغذ کے نوٹ ختم کرنے کا عمل شروع کر رہا ہے۔
برطانیہ میں 20 پاؤنڈ کا نوٹ عنقریب کھاد کی صورت اختیار کر جائے گا۔ بینک آف انگلینڈ 40 ارب پاؤنڈ مالیت کے کاغذ کے نوٹ ختم کرنے کا عمل شروع کر رہا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ان نوٹوں کی جگہ پولیمر کے بنے 20 پاؤنڈ لے لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس عمل کے دوران کاغذ کے تقریباً 2 ارب نوٹ سرکولیشن سے نکالے جائیں گے اور ان کو کھاد میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
برطانیہ کے دو تہائی نوٹوں کی ذمہ دار "جی 4 ایس" سے تعلق رکھنے والے مارک سانڈرز نے بتایا ہے کہ یہ ایک بہت بڑی کارروائی ہوگی لیکن عوام کو شاید اس کا پتہ بھی نہ چلے۔
2 ارب نوٹوں کی تبدیلی برطانوی تاریخ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی ہوگی۔ اکانومسٹ ایڈم اسمتھ کی تصویر والے 20 پاؤنڈ کے نوٹ گردش سے نکالے جا رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو 20 پاؤنڈ کا نوٹ بینکوں کو یا دکانداروں کی طرف سے کیش سنٹروں کو دیا جائے گا دوبارہ استعمال نہیں ہوگا۔
اس کارروائی میں کئی ماہ لگیں گے۔ لیکن جب نوٹوں کی ایک قابل ذکر تعداد سرکولیشن سے نکل جائے گی تو بینک آف انگلینڈ باقی نوٹوں کی واپسی کے لئے چھ مہینے کا نوٹس دے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سن 2007 میں بھی 20 پاؤنڈ کا نوٹ تبدیل ہوا تھا۔
aXA6IDMuMTYuMjE4LjYyIA== ejasoft island