امریکہ کی طرف سے پاکستان کو ایک ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور اسی تعاون کے لئے امریکہ پاکستان کو ایک ملین ڈالر فراہم کرنے جا رہا ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور اسی تعاون کے لئے امریکہ پاکستان کو ایک ملین ڈالر فراہم کرنے جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی وسینٹرل ایشیا ایلس ویلز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور صحت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور امریکہ آپس میں ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں۔
امریکہ نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے اور ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ یو ایس ایڈ کے ذریعہ پاکستان کو ایک ملین ڈالر فراہم کرنے جا رہا ہے اور یہ فنڈنگ کورونا وائرس کی نگرانی اور تیز رد عمل کے لئے کی جا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینٹرل ڈیزیز کنٹرول کے حال ہی میں تربیت یافتہ 100 سے زائد پاکستانی گریجویٹس گلگت بلتستان اور پنجاب میں کورونا کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری امریکہ کے دورے پر ہیں، انہوں نے آج نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس مقامی طور پر تیار کر رہے ہیں اور آئندہ ہفتہ سے کٹس کی تیاری شروع ہو جائے گی اور حکومت کی طرف سے سینیٹائزر کی سپلائی پیر سے شروع ہو جائے گی۔
aXA6IDMuMTQxLjI0LjEzNCA= ejasoft island