ایکسپو سینٹر کراچی میں پاک فوج کے تعاون سے فیلڈ اسپتال کے قیام کا فیصلہ
سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایکسپو سینٹر کراچی میں پاک فوج کے تعاون سے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ادھر کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے وفاقی وزارت تجارت کے حکام سے رابطہ کر کے ایکسپو سینٹر کراچی میں فیلڈ اسپتال کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جسے وزارت نے قبول کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کی جانب سے تجویز منظور ہونے کے بعد ایکسپو سینٹر میں کورونا کے مریضوں کے لئے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کو فیلڈ اسپتال کے لئے بستر اور دیگر سامان خریدنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں اسپتال، آئسولیشن سینٹر پاک فوج کے تعاون سے قائم ہوگا۔ سندھ حکومت اور کور کمانڈر کراچی کی ٹیمیں مل کر کام کریں گی، سندھ حکومت کی ٹیم کی سربراہی سعید غنی کریں گے اور کمشنر کراچی تعاون کریں گے جب کہ کور کمانڈر کراچی ٹیم کی سربراہی بریگیڈیئر سمیع کریں گے۔
aXA6IDMuMTQzLjkuMTE1IA== ejasoft island