پنجاب میں کورونا کے مزید 2 معاملے اور پورے پاکستان میں متاثرین کی تعداد 451 ہوئی
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں مجموعی تعداد 451 تک جاپہنچی ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں مجموعی تعداد 451 تک جاپہنچی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک پہنچ چکا ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ان دونوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
صوبہ سندھ میں جمعرات کو مزید 37، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 58، خیبر پختونخوا میں 4 اور گلگت میں 8 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
سندھ میں مجموعی تعداد 238، پنجاب میں 80، خیبر پختونخواہ میں 23، بلوچستان میں 81، گلگت بلتستان میں 21، اسلام آباد میں 7، آزاد کشمیر میں ایک ہے جبکہ پورے پاکستان میں مجموعی تعداد 458 تک جاپہنچی ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjE1Ni4yNTAg ejasoft island