پاکستان: سندھ میں 3 اپریل تک سرکاری دفاتر بند کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری
سندھ میں 3 اپریل تک سرکاری دفاتر بند کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد سرکاری دفاتر کی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جمعرات سے 3 اپریل تک 25 سرکاری محکمے اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ جیل خانہ کے دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہوں گے۔
aXA6IDE4LjE5MC4yMTcuMTM0IA== ejasoft island