پاکستان: بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کی تجویز
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر ملک کے بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر ملک کے بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کے لئے صوبوں کے چیف سیکریٹریوں کو خط ارسال کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کے نام 16 مارچ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلاؤ سے روکنے کے اقدامات کے پیش نظر ملک میں تھری اور فور اسٹار ہوٹلوں کو خالی کرواکر قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 307 ہو گئی ہے۔
صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے تحت مختلف شہروں کے اسپتالوں میں قرنطینہ وارڈز قائم کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ تعلیمی مراکز، دفاتر اور عوامی مقامات بھی بند کردئیے گئے ہیں۔
aXA6IDMuMTMzLjE1Ny4xMiA= ejasoft island