کورونا وائرس: پاکستان کے خیبرپختونخوا میں 2 افراد جاں بحق
پاکستان کے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کی تفصیلات کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ضلع مردان میں ہوئی ہے جہاں 50 سالہ سعادت خان انتقال کرگئے ہیں۔
بتادیں کہ جاں بحق شہری مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے اور چند روز قبل ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زیرعلاج ہنگو کے ایک 36 سالہ رہائشی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق مریض عبد الفتاح کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا جہاں مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ جاں بحق شہری عبد الفتاح چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آئے تھے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 19 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد 304 ہوگئی ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjE5MS4xNjkg ejasoft island