ہندوستان: مہاراشٹر میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں. وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہے کہ میں نے مرکزی وزیر صحت سے بات کی ہے. دنیا بھر کے انفیکشن کے شکار ممالک سے لوگ ہندوستان آ رہے ہیں اور بسا اوقات پڑوس کے دوسرے ممالک سے ہوکر آرہے ہیں، اس لئے انہیں روکنے
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں. وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہے کہ میں نے مرکزی وزیر صحت سے بات کی ہے. دنیا بھر کے انفیکشن کے شکار ممالک سے لوگ ہندوستان آ رہے ہیں اور بسا اوقات پڑوس کے دوسرے ممالک سے ہوکر آرہے ہیں، اس لئے انہیں روکنے اور ان کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے.
زی نیوز کے مطابق وزیر صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں. انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابھی ٹریفک ذرائع کھلے ہوئے ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر لوکل ٹرینیں بھی بند کی جاسکتی ہیں، اگرچہ یہ ہمارا آخری قدم ہوگا۔
بتا دیں کہ مہاراشٹر میں اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے. وہیں جن دو نئے مریضوں میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے، وہ بیرون ملک سے واپس لوٹے ہیں، ان میں ایک 22 سالہ خاتون ہے جو لندن سے واپس آئی ہے اور دوسرا شخص احمدنگر سے ہے، جس میں یہ انفیکشن مثبت پایا گیا، تاہم ابھی وہ وینٹیلیٹر پر ہے اور ڈاکٹرز اس کی حالت پر نظر بنائے ہوئے ہیں.