سیاست
امریکہ: 2020 میں صدارتی انتخاب میں 20ویں نائب صدر جو بائیڈن لیں گے حصہ
امریکی تاریخ میں سال 2020 کے صدارتی انتخاب میں 20ویں نائب صدر جو بائیڈن حصہ لیں گے۔
امریکی تاریخ میں سال 2020 کے صدارتی انتخاب میں 20ویں نائب صدر جو بائیڈن حصہ لیں گے۔
امریکہ میں اب تک 14 نائب صدور بعد میں صدر بننے میں کامیاب ہوچکے ہیں لیکن ان میں سے 9 کو یہ موقع کسی صدر کے قتل، انتقال یا استعفے کی وجہ سے ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرف پانچ نائب صدر ایسے ہیں جنہوں نے نائب صدارت کی مدت مکمل کرنے کے بعد صدارت کا انتخاب جیتا ہے۔ ٹھیک پانچ ہی نائب صدر ایسے ہیں جو صدارتی انتخاب ہارے ہیں اور کبھی صدر نہیں بن سکے ہیں۔
وی او اے نیوز کے مطابق امریکہ کے اولین دور میں صدر اور نائب صدر کے الگ الگ امیدوار نہیں ہوتے تھے۔ پہلے نمبر پر آنے والا امیدوار صدر اور دوسرے نمبر پر آنے والا امیدوار نائب صدر بن جاتا تھا۔
aXA6IDE4LjIyMy4xMjQuMjQ0IA== ejasoft island