سیاست
حافظ سعید کی سزا پر امریکہ نے پاکستان کو سراہا
کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی سزا کا امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے
کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی سزا کا امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ نے حافظ سعید کی سزا کا خیر مقدم کیا ہے، نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ حافظ سعید کو سزا ملنا اہم پیش رفت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے مالی معاملات پر پاکستان اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردوں کو اپنی سر زمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سلسلے میں پاکستان کی جدوجہد بین الاقوامی وعدوں کے مطابق ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
aXA6IDE4LjE4OS4xODAuNzYg ejasoft island