امریکہ: صدر ٹرمپ نے کورونا سے متعلق سوالوں پر ناراض ہو کر خاتون صحافی کو جعلی قرار دے دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرٍمپ وائٹ ہاوس میں کورونا سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اس وقت سخت ناراض ہوگئے جب خاتون صحافی نے ان سے کورونا سے متعلق سوال پوچھا اور ٹرمپ صرف ناراض ہی نہیں ہوئے بلکہ صحافی کو جعلی بھی قرار دے دیا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرٍمپ وائٹ ہاوس میں کورونا سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اس وقت سخت ناراض ہوگئے جب خاتون صحافی نے ان سے کورونا سے متعلق سوال پوچھا اور ٹرمپ صرف ناراض ہی نہیں ہوئے بلکہ صحافی کو جعلی بھی قرار دے دیا۔
جیو نیو کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں معمول کے مطابق میڈیا بریفنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک امریکی ٹی وی کی خاتون رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے فروری میں سفری پابندیاں لگانے کے بعد وبا سے متعلق متوقع حالات سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کیوں نہیں کئے؟
خاتون صحافی نے مزید پوچھا کہ آپ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے پیشگی کام کیوں نہیں کئے؟ اسپتال نہیں بنائے، ہمارے 2 کروڑ لوگ بے روز گار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آگئے اور خاتون صحافی سے الجھ پڑے، ٹرمپ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس انداز میں بات کررہی ہیں وہ بڑا ذلت آمیز ہے۔
امریکی ٹی وی کی رپورٹر نے بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور پوچھا کہ ان غیر متوقع حالات میں آپ لوگوں کو اعتماد کیسے دیں گے؟ انہیں تسلی کیسے دیں گے؟ امریکی مر رہے ہیں، جب فروری میں کچھ کرنے کا وقت تھا اس وقت حکومت نےکیا کیا؟ ان سارے سوالات پر ٹرمپ نے کہا کہ آپ بتائیں کہ جب پورے امریکہ میں زیرو کیس اور زیرو اموات رپورٹ ہو رہی ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟
خاتون صحافی نے بتایا کہ فروری میں اموات ہوئی ہیں، جس پر ٹرمپ نے کہا فروری! میں جنوری کی بات کر رہا ہوں۔
صحافی کے مزید سوالوں پر امریکی صدر غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ کو پتا ہے آپ جعلی ہیں بلکہ آپ کا پورا نیٹ ورک ہی جعلی ہے اور اسی وجہ سے آپ کی ریٹنگ بے حد کم ہے اور شاید 3 گنا کم ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA==
ejasoft island