سیاست
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کل دورہ پاکستان کا امکان

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان متوقع ہے.
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی کل پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔
اب تک نیوز کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا پاکستان کے دورے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی کل پاکستان پہنچیں گے اور دورہ پاکستان کے دوران زلمے خلیل زاد کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کا امکان ہے۔ وہ ان ملاقاتوں میں اب تک امن معاہدے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island