امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان ہوا مکمل
زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے امریکہ طالبان معاہدہ کی راہ ہموار کرنے پر داخلی افغان مذاکرات اور پائیدار جنگ بندی کرانے میں معاونت ملے گی۔

امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے 17، 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا، اور افغان مہاجرین پر منعقد کی جانے والی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔
زلمے خلیل زاد نے جنرل سکریٹری برائے اقوام متحدہ سے ملاقات میں افغان امن کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ملاقاتوں میں افغان امن کارروائی اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا، اور افغانستان میں قیام امن اور تشدد میں کمی کےلئے پاکستانی حمایت کا خیر مقدم کیا۔
aXA6IDE4LjIyNy4xMTQuMTI1IA==
ejasoft island