سیاست
امریکہ كى طرف سے حافظ سعید پر فرد جرم عائد ہونے کا خیر مقدم
امریکہ نے پاکستانی عدالت کی جانب سے حافظ سعید پر فرد جرم عائد کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیاہے
امریکہ نے پاکستانی عدالت کی جانب سے حافظ سعید پر فرد جرم عائد کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیاہے،اور اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ ان کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی اور الزامات پر تیزی سے مقدمہ چلایا جائے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حافظ سعید کالعدم جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی) کے سربراہ اور ہندوستانی شہر ممبئی میں 26 نومبر 2008 کو ہونے والے حملوں کے کلیدی ملزم ہیں۔
قبل ازیں 11 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کو لیکر عدالت کی طرف سے حافظ سعید اور ان کے 3 ساتھیوں حافط عبدالسلام بن محمد، محمد اشرف اور ظفر اقبال پر دہشت گردی کے لیے مالی معاونت جیسی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
aXA6IDE4LjExNi4zNi4xOTIg
ejasoft island