انٹرٹینمنٹ
دنیا کا دلچسپ رنگین ترین کیفے
ایک تھائی شہری نے دارالحکومت میں "یونی کورن کیفے" کے نام سے دنیا کا رنگین ترین کیفے کھولا ہے جسے مکمل طور پر یونی کارن کی تھیم پر تیار کیا گیا ہے۔
ایک تھائی شہری نے دارالحکومت میں "یونی کورن کیفے" کے نام سے دنیا کا رنگین ترین کیفے کھولا ہے جسے مکمل طور پر یونی کارن کی تھیم پر تیار کیا گیا ہے۔
اس کیفے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں ملنے والی اشیاء خوردنی بھی رنگین ہوتی ہیں جس میں کیک، اسپیگٹی، وافلز جیسی دیگر مختلف رنگین غذائیں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یونی کارن کی تھیم پر تیار کیے گئے اس کیفے کا اندورنی حصّہ بھی مکمل طور پر یونی کارن ہے، یونی کارن وال پیپر، رنگین تکیے اور ہر ٹیبل کو کھلونوں سے سجایا گیا ہے۔