ابوظہبی سے 209 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے
متحدہ عرب امارات سے مختلف خصوصی پروازیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ مسافروں کو طبی جانچ اور اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات سے مختلف خصوصی پروازیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ مسافروں کو طبی جانچ اور اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
سماء نیوز کے مطابق ابوظہبی اور دبئی سے 4 خصوصی پروازیں اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد پہنچی ہیں۔ ایئرپورٹ آمد پر تمام مسافروں کی طبی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کی گئی ہے، اس کے بعد مسافروں کو مانٹیرنگ کے لئے 14 روز کے لئے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابوظہبی سے 130 مسافر پی آئی اے کی پرواز سے فیصل آباد پہنچے ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ 93 مسافر قرنطینہ مرکز جی سی یونیورسٹی منتقل کئے گئے ہیں جب کہ 37 مسافروں کو 3 مختلف ہوٹلوں میں منتقل کرکے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ابو ظہبی میں انتقال کرنے والے ایک پاکستانی کی میت بھی پرواز کے ذریعے لائی گئی ہے جسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں 28 اپریل کو دبئی سے 2 خصوصی پروازیں ملتان ایئرپورٹ اتریں۔ پروازوں کے ذریعے 284 مسافروں کو پاکستان لایا گیا۔
دوسری جانب نجی ایئر لائن کی پرواز ابوظہبی میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد آئی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق پرواز ابوظہبی میں پھنسے 209 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے، مسافروں کو طبی جانچ اور اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTcuMjguNDgg ejasoft island