پوری آب تاب کے ساتھ عام آدمی پارٹی تیسری بار دہلی میں حکومت بنانے کے لئے تیار
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل (Anil Baijal) نے منگل کو قومی دارالحکومت کے چھٹے اسمبلی کو تحلیل کر دیاہے
نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل (Anil Baijal) نے منگل کو قومی دارالحکومت کے چھٹے اسمبلی کو تحلیل کر دیاہے۔انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے یہاں نئی اسمبلی کا قیام ہونا ہے۔ عام آدمی پارٹی (AAP) رجحانات میں بہت آگے چل رہی ہے، اور تیسری بار ایک بار پھر دہلی میں حکومت بنانے کے لئے مکمل طور پر تیار نظر آرہی ہے۔ سابق اسمبلی کی مدت اس ماہ ختم ہو جائے گی.
عام آدمی پارٹی (AAP) ووٹوں کی گنتی کے موجودہ رجحانات میں کل 70 میں سے 63 سیٹوں پر برتری بنائی ہوئی ہے۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) سات سیٹوں پر برتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ زوردار طریقے سے اقتدار پر تیسری بار قابض ہونے جا رہی ہے، اور بی جے پی نے پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن کانگریس کے لئے یہ انتخابات مایوسی کن ہیں۔ کانگریس کو 2015 کی طرح ہی اب تک صفر سیٹ ملی ہے، اور اس بار تو پارٹی کا ووٹ فیصد بھی کم ہو گیا ہے۔
aXA6IDE4LjIyMS40MS4yMTQg ejasoft island