آرٹ
رابی عمرہ کی سعادت سے ہوئیں سرفراز
پاکستان کی نامور سابق اداکارہ گلوکارہ و میزبان رابی پیرزادہ نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔
پاکستان کی نامور سابق اداکارہ گلوکارہ و میزبان رابی پیرزادہ نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔
بول نيوز کے مطابق سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمرے کی ادائیگی کےبعد اپنے پیغام میں را بی پیرزادہ نے لکھا ہےکہ مکہ مکرمہ میں مجھے اللہ کا مہمان ہونا محسوس ہوتا ہے، اور مکہ میری نظروں سے اوجھل نہیں ہوتا ہے، مجھے اپنے اہل خانہ، اپنے گھر اور اپنی زندگی یاد نہیں ہے، مجھے جو یاد ہے وہ ایک ایسی جگہ جس میں سانس لے رہی ہوں جہاں میزبانی خالق کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتاہے۔
ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ جائیں گی جبکہ سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کریں گی ۔