ہندوستانی اداکارہ سیجل شرما نے کی خودکشی
اداکارہ سیجل شرما کی ممبئی کے علاقے میرا روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ اداکارہ کی خود کشی کا سبب تاحال سامنے نہیں آسکا ہے ۔
ممبئی کی چکا چوند کردینے والی فلم نگری سے وابستہ ہندوستان کی معروف ٹی وی اداکارہ سیجل شرما نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان دے دی۔
بول نيوز کے مطابق اداکارہ سیجل شرما کی ممبئی کے علاقے میرا روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ اداکارہ کی خود کشی کا سبب تاحال سامنے نہیں آسکا ہے ۔
ممبئی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اداکارہ کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ ان کے کمرے سے ایک تحریر بھی ملی ہے جس کے مطابق انہوں نے خودکشی کی ہے۔
اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور جائے وقوعہ پر موجود ان کے دوستوں کے بیانات بھی قلم بند کرلیے ہیں۔ پولیس مذکورہ بالا خط کی بھی جانچ کررہی ہے کہ آیا یہ تحریر اداکارہ کی ہی ہے یا نہیں۔
aXA6IDMuMTUuMTcxLjIwMiA= ejasoft island