افغانستان: خودکش حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک
افغانستان میں مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی کے مرکزی دروازے پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان میں مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی کے مرکزی دروازے پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمى ميڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ملٹری اکیڈمی میں ایک شخص نے داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر خود کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑا دیا، جس کے نتیجے میں 4 افغان اہلکار اور 2 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
اکسپرس نيوز کے مطابق خود کش دھماکے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں 6 فوجی اہلکار اور 5 شہری شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔