چین میں تقریبا ڈیڑھ ماہ تک بند رہنے کے بعد سینما ہال بھی کھلنے شروع ہوئے
دسمبر 2019 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد چین نے جنوری 2020 میں ملک بھر کے سینما بند کرنا شروع کیے تھے اور فروری 2020 کے وسط تک تقریبا 70 ہزار سینما ہالوں کو بند کردیا گیا تھا۔
دسمبر 2019 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد چین نے جنوری 2020 میں ملک بھر کے سینما بند کرنا شروع کیے تھے اور فروری 2020 کے وسط تک تقریبا 70 ہزار سینما ہالوں کو بند کردیا گیا تھا۔
کورونا وائرس کا آغاز چین سے ہی ہوا تھا اور ابتدائی 2 ماہ تک وبا وہیں پھیل رہی تھی تاہم بعد ازاں فروری کے آخر تک کورونا وائرس دیگر ممالک میں بھی پھیلنا شروع ہوا۔
چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار تک جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3200 تک جا پہنچی تھی تاہم مارچ 2020 کے ہہلے ہی ہفتے چین سے کورونا کے نئے کیس سامنے آنے میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے چین کے کئی شہروں میں مقامی طور پر کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے نہیں آئے ہیں، تاہم بیرون ممالک سے چین پہنچنے والے افراد میں کورونا کی تشخیص ہو رہی ہے اور اب تک وہاں بیرون ممالک سے آنے والے یومیہ 40 سے 50 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو رہی ہے۔
مقامی سطح پر کورونا کے مریضوں کے سامنے نہ آنے کے بعد جہاں چین میں مارچ کے وسط میں ہی معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی تھیں اور شاپنگ مال سمیت عوامی مقامات کو بھی کھولنا شروع کردیا گیا تھا۔
وہیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ چین میں تقریبا ڈیڑھ ماہ تک بند رہنے کے بعد سینما ہالوں کو بھی کھولنا شروع کردیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjM4LjI0IA== ejasoft island