واٹس ایپ گولڈ کو انسٹال کرنے سے بچیں
واٹس ایپ گولڈ کا فراڈ کافی عرصے سے دنیا کے مختلف مقامات میں سامنے آتا رہا ہے اور حال ہی میں چند دیگر فراڈ پیغامات کی وجہ سے پوری طرح سے منظر عام پر آگیا ہے۔
واٹس ایپ گولڈ کے نام سے میسجنگ سروس کے ایک پریمیئم سروس کی فراہمی کا وعدہ یہ کہہ کر کیا جا رہا ہےکہ یہ وہ ورژن ہے جو مشہور شخصیات کوہی دستیاب ہوتا ہے۔
لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ یہ ایک وائرس ہے جو صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
بول نيوز کے مطابق واٹس ایپ گولڈ کا فراڈ کافی عرصے سے دنیا کے مختلف مقامات میں سامنے آتا رہا ہے اور حال ہی میں چند دیگر فراڈ پیغامات کی وجہ سے پوری طرح سے منظر عام پر آگیا ہے۔
اس وقت ایک پیغام دنیا بھر میں واٹس ایپ میں پھیل رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک ویڈیو مارٹینلی کل سامنے آئے گی جوآپ کے فون کو ہیک کرلے گی۔
اگر آپ کویہ میسج ملےتوکبھی بھی اپ گریڈ والے لنک پر کلک نہ کریں بلکہ میسج کوفوراً ڈیلیٹ کردیں۔