فلپائن: طبی عملے کو لے جانے والا ایک جہاز گر کر تباہ
فلپائن کے دارالحکومت میں طبی عملے کو لے جانے والا ایک جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ڈاکٹروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فلپائن کے دارالحکومت میں طبی عملے کو لے جانے والا ایک جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ڈاکٹروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فلپائن کے منیلا ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے طبی عملے کے ایک جہاز میں ڈاکٹرز بھی سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق پرواز بھرتے ہی جہاز میں شعلے بھڑک اٹھے تھے جس کے بعد زور دار دھماکا بھی ہوا اور پھر آگ لگ گئی۔ حکومتی ترجمان کے مطابق حادثے میں 8 مسافر سمیت پائلٹ ہلاک ہوئے ہیں۔
سی این این کے مطابق جہاز فلپائن کے دارالحکومت سے جاپان کے شہر ہانیدا جارہا تھا جس میں شعبۂ صحت سے تعلق رکھنے والے تین ڈاکٹرز، ایک مریض اور اُس کا تیمار دار، پائلٹ اور دو کریئو اسٹاف بھی موجود تھے۔
فلپائن کے ہلال احمر (ریڈ کراس) نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انتظامیہ نے جہاز میں موجود تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں۔ حادثے میں مرنے والے چند افراد ایسے بھی ہیں جن کے اعضاء جسم سے علیحدہ ہوگئے ہیں اور اُن کی شناخت بھی نہیں ہوسکی ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjkzLjIxMCA= ejasoft island