کھیل
ازلان شاہ ہاکی ٹورنامینٹ کورونا وائرس کے پیش نظر اپریل کے بجائے ستمبر میں
ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 11 اپریل سے 18 تک ملیشیا کے اپوہ (Ipoh) میں منعقد کئے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اب 24 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد اپریل کے بجائے ستمبر میں کیا جائے گا۔ یہ مردوں کا سالانہ بین الاقوامی فیلڈ ہاکی ٹورنامنٹ ہے۔
نيوز اون اير کے مطابق ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 11 اپریل سے 18 تک ملیشیا کے اپوہ (Ipoh) میں منعقد کئے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اب 24 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان کیا جائے گا۔
اس مقابلے میں مستقل طور پر شامل ہونے والے ہندوستان کا اس سال شرکت نہ کرنے کا پروگرام تھا۔ اس طرح یہ تازہ ترین کھیل ایک چیلنج بن گیا ہے، جو دنیا بھر میں پھیل رہے اس مہلک مرض کے سبب متاثر ہوا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjI1NC4yMzEg ejasoft island