كاروبار
پاکستان: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی زبردست کمی
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی زبردست کمی کر دی گئی ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی زبردست کمی کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ مارچ کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپیہ 71 پیسے کی کمی کی گئی ہے، کمی کے بعد مارچ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 129.67روپیہ ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 150.04 روپے کی کمی کی گئی ہے اور مارچ کے مہینے کے لئےایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1530.17روپیہ مقرر کر دی گئی ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4yNTIuMTI2IA== ejasoft island