ٹرافی کی رونمائی میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے کپتانوں کی شرکت
بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ ریاض اور پاکستانی قائد بابر اعظم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں شریک ہوئے ہیں ۔
بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ ریاض اور پاکستانی قائد بابر اعظم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں شریک ہوئے ہیں ۔
روزنامہ دنیا کے مطابق آج سے شروع ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا ہے اور کوچز کی زیر نگرانی اپنی خامیوں کو دور کیا ہے۔
بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے خود کو ماحول سے ہم آہنگ کرنے کے لئے خوب ڈٹ کر محنت کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کپتان محمود اللہ سمیت دیگر کھلاڑی خوش اور مطمئن بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیگر تمام باتوں کو چھوڑ کر سیریز کے دوران اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
aXA6IDE4LjExOS4xNDMuNCA= ejasoft island