بیلجیئم: 12 سالہ بچی کووڈ 19 کی تشخیص کے بعد ہلاک
بیلجیئم حکام کے مطابق منگل کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ ایک 12 سالہ بچی ہلاک ہوگئی ہے۔
بیلجیئم حکام کے مطابق منگل کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ ایک 12 سالہ بچی ہلاک ہوگئی ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق اتنی کم عمر میں کووڈ 19 سے ہلاکت ’ایک نایاب واقعہ ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ اس سے حیران ہوئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بچی کو تین دن سے بخار تھا اور اس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں کہ آیا یہ بچی کسی اور مرض میں بھی مبتلا تھی یا نہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بیلجیئم میں یہ کورونا وائرس سے کسی بچے کی پہلی ہلاکت ہے۔ ملک میں اس وقت ہلاکتوں کی کل تعداد 705 ہے۔
گذشتہ ہفتے فرانس میں ایک 16 سالہ لڑکی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔
امریکہ میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بچوں میں کورونا وائرس ہونا معمولی بات نہیں ہے، ایسے غیر معمولی متاثرین سامنے آئے ہیں جنہیں ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTIuMzYuMzAg ejasoft island