ہندوستان: گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو ہر گھنٹے سیلفی بھیجنے کا حکم
ہندوستانی ریاست کرناٹکا کی حکومت نے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو ہر گھنٹے سیلفی بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
ہندوستانی ریاست کرناٹکا کی حکومت نے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو ہر گھنٹے سیلفی بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق کرناٹکا کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد اب ہر گھنٹے کی سیلفی حکومت کو بھیجیں گے اور جو کوئی بھی اس نئے قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے حکومت کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹر میں ڈال دیا جائے گا۔
ہندوستان کے میڈیکل ایجوکیشن منسٹر ڈاکٹر کے سدھاکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام لوگ جو اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ میں ہیں وہ حکومت کو موبائل ایپ کے ذریعے ہر گھنٹے کی سیلفی بھجیں گے اور جو شخص ایسا نہیں کرے گا تو انہیں حکومت کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹر میں داخل کر دیا جائے گا۔
ریاست کرناٹکا میں یہ قانون اس وقت لاگو کیا گیا ہے جب گھر میں قرنطینہ میں رہنے والے 10 افراد فرار ہوگئے تھے جنہیں بعد ازاں ان کے آبائی علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض بنگلور کے اسپتال سے فرار ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے تلاش کیا تھا۔
اس قانون کے تحت گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد رات 10 سے صبح 7 بجے تک ہر گھنٹے اپنے سیلفی پلے اسٹور پر موجود ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس کے ذریعے بھیجیں گے جسے حکومت کی ایک ٹیم دیکھے گی۔
کرناٹکا میں اب تک 43 ہزار افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جن میں سےتقریباً 30 ہزار افراد نے اپنے گھروں میں ہی 14 دنوں کا قرنطینہ مکمل کر لیا ہے جب کہ ان میں سے 142 افراد کو حکومت کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے بھی ملک میں 21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔
ہندوستان میں اب تک ایک ہزار 117 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4xMDIuMTEyIA== ejasoft island