پاکستان میں کورونا کے خلاف کلوروکوئین سے متعلق ریسرچ جاری ہے
ہیلتھ یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ’’کلوروکوئین‘‘ نامی دوا سے متعلق ریسرچ جاری ہے
ہیلتھ یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ’’کلوروکوئین‘‘ نامی دوا سے متعلق ریسرچ جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ کلوروکوئین پر ریسرچ کر رہے ہیں، پاکستان میں یہ کس حدتک کام کرے گا ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے کلوروکوئین کے بارے میں بتانے سے اس کی سیل بہت بڑھ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کلوروکوئین کو ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے، کورونا وائرس زیادہ تر کیسز میں پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، لوکل ٹرانسمیشن میں مسلسل اضافہ نقصان دہ ہوسکتا ہے، پاکستان میں کورونا وائرس چین والا نہیں ہے لیکن مشابہت رکھتا ہے، تاہم مہلک وائرس سے بچنے کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے۔
دریں اثنا ڈاکٹر شمائل داؤد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ ماسک کو بھی آبادی استعمال کررہی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کا کم پھیلاؤ ماسک کی وجہ سے ہے، کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے البتہ ہم نے متاثرین کی تعداد کم کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعداد تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور ماسک کا استعمال کیا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xOTYuMjE3IA== ejasoft island