برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کے شکار
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی زد میں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی آ گئے ہیں۔
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی زد میں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی آ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے پہلے مجھ میں بیماری ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لہٰذا میں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا ہے کہ قرنطینہ میں رہنے کے باوجود حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا اور ویڈیو لنک کے ذریعے حکومت کو لیڈ کرتا رہوں گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فنانس منسٹر اور ہیلتھ منسٹر بھی خود کو قرنطینہ کرسکتے ہیں، دونوں وزیر بورس جانسن کے ساتھ مصروف وقت گزار رہے تھے۔
اس سے قبل دنیا بھر میں کرونا سے 199 ممالک میں 24 ہزار 87 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، عالمی وبا نے پانچ لاکھ بتیس ہزار 224 افراد کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 326 ہے، امریکہ میں کرونا سے متاثرین افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں کرونا سے 578، جنوبی کوریا میں 139، فرانس میں ایک ہزار 696، جاپان میں 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب میں کرونا سے تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد ایک ہزار 12 ہے۔
aXA6IDMuMTI5LjY3LjI2IA== ejasoft island