کورونا وائرس سے بچاؤ، خریداری کے لئے محفوظ فاصلہ اور نظام متعارف
شہر بھر کے 400 سپر اور 2 ہزار سے زائد چھوٹے کرانہ اسٹوروں پر قطار مینجمنٹ سسٹم کا مقصد لوگوں کے درمیان مناسب فاصلے کو یقینی بنا کر وائرس سے بچانا ہے۔
شہر بھر کے 400 سپر اور 2 ہزار سے زائد چھوٹے کرانہ اسٹوروں پر قطار مینجمنٹ سسٹم کا مقصد لوگوں کے درمیان مناسب فاصلے کو یقینی بنا کر وائرس سے بچانا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے 400 سپر اور 2 ہزار سے زائد چھوٹے کرانہ اسٹوروں پر قطار مینجمنٹ سسٹم کا تعارف کرا دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق ضلعہ انتظامیہ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے گراسری اسٹوروں، بینکوں اور رش والی جگہوں پر سماجی فاصلے کے لئے قطار مینجمنٹ سٹم کا تعارف کرایا ہے جس کا مقصد لوگوں کے درمیان مناسب فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے انہیں کورونا وائرس کے اثرات سے بچانا ہے۔
ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ ضلعہ انتظامیہ کے اس اقدام سے سماجی فاصلہ رکھنے کے عمل کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں موجود اسٹوروں، بینکوں اور رش والی جگہوں پر سماجی فاصلے کے لئے چونے اور پینٹ سے نشانات لگوا رہے ہیں۔
ڈی سی نے مزید کہا کہ عوام سماجی فاصلے کے عمل کو اختیار کر کے اپنی حفاظت یقینی بنائیں اور طبی وقومی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
aXA6IDMuMTQ0LjE4Ny4xMDMg ejasoft island