چین سے طبی آلات کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی
چین سے دوسرا جہاز طبی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا ہے،علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جانے والے سامان کی دوسری کھیپ ہے۔
چین سے دوسرا جہاز طبی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا ہے،علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جانے والے سامان کی دوسری کھیپ ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی پہنچنے والے جہاز میں پچاس ہزار کے قریب ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں جوکہ علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جانے والے سامان کی دوسری کھیپ ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین سےخصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکر کراچی پہنچاتھا ، وزیراعلیٰ سندھ نےچین سے آئے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی۔
خصوصی کارگوطیارے نے کراچی ایئر پورٹ پرلینڈ کیا تھا، جس میں چینی کمپنیوں کی جانب سے حفاظتی ماسک اور دیگر سامان بھجوایا گیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر چین سے آئےاین 95 ماسک کی کھیپ وصول کی تھی۔