کورونا وائرس کے خلاف چینی ماہرین کے ذریعہ پاکستانی طبی ماہرین کی آن لائن تربیت
مشرقی چین کے طبی ماہرین نے ویڈیو فون کے ذریعہ پاکستان، عراق، برطانیہ اور امریکہ سمیت 7 ممالک کے طبی ماہرین کو کورونا وائرس کے خلاف چین کے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے تربیت کی ہے۔
مشرقی چین کے طبی ماہرین نے ویڈیو فون کے ذریعہ پاکستان، عراق، برطانیہ اور امریکہ سمیت 7 ممالک کے طبی ماہرین کو کورونا وائرس کے خلاف چین کے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے تربیت کی ہے۔مختلف ملکوں کے ماہرین نے اپنے اپنے ملک میں کورونا وائرس کی مختلف صورتحال کے مطابق وبا کے بارے میں سوالات بھی کئے ہیں۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق صوبہ جیانسو میں دونگ نان یونیورسٹی سے منسلک چونگ ڈا اسپتال کے چینی ان ماہرین نے جن میں سے کچھ ابھی ووہان میں وبا کے خلاف کام کر رہے ہیں جواب دینے کے علاوہ اپنے ہسپتال کے تجربات کو بھی بیان کیا ہے۔ مثال کے طور پر ہسپتال کے مرکزی دروازے پر ایک خیمہ قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعہ کرونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کو الگ کر لیا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کمپیوٹرائز ڈٹومو گرافی (سی ٹی) سکین کے نتائج کیا ہیں۔